ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منڈگوڈ میں شکار کے ساتھ ہرن کے شکاری گرفتار

منڈگوڈ میں شکار کے ساتھ ہرن کے شکاری گرفتار

Mon, 09 Jan 2017 11:51:14  SO Admin   S.O. News Service
منڈگوڈ8؍جنوری (ایس او نیوز) ہرن کا شکار کرنے والے شکاریوں کو شکار کیے گئے ہرن کے ساتھ گرفتار کرنے کا معاملہ منڈگوڈ تعلقہ کے نندی گٹھا جنگلاتی علاقے میں پیش آیا ہے۔
جنگل میں شکار کرکے ہرن لے جانے کی مصدقہ خبر ملنے پر محکمہ جنگلات کے افسران نے صبح چار بجے کے قریب چھاپہ مارکر ہرن اورایک شکاری کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت کیشو یشونت تانبے (۳۵ سال)کے طور پر کی گئی ہے۔دوسرے شکاری حسن صاب حسین صاب ملا (۳۵ سال) کے فرار ہوجانے کی بھی اطلاع ہے۔ جس کو گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران کے مطابق گرفتار شدہ شکاری کے پاس سے مارے گئے ہرن کے علاوہ بندوق، کارتوس، بیٹری اور چاقو وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈی ایف او ایریش کبین کی نگرانی میں سیکشن فاریسٹر بسواراج پوجار اور گارڈنگپّا وغیرہ نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

Share: